ایم ای اے ایس فارمولا

0

meas-formula-meas-momin
MEAS-Formula

 ایم ای اے ایس فارمولا (MEAS Formula)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
لَمْ يَزَلْ وَلا يَزَالُ، أَمَّا بَعْدُ۔

اصل مقصد (The Core Purpose)

میرا سب سے بڑا مقصد صرف اور صرف اللہ تبارک و تعالیٰ کا دیدار ہے۔
یہی راز ہے، یہی خواب ہے، یہی دعا ہے۔
اسی مقصد کے لیے میں نے ایم ای اے ایس فارمولا تشکیل دیا ہے تاکہ میں اپنی نسل، امتِ مسلمہ اور آنے والی نسلوں کو حضرت امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے استقبال کے لیے تیار کر سکوں۔


ایم ای اے ایس مومن کا مطلب؟


"ایم" کا مطلب ہے مہدی، "ای" کا مطلب ہے عیسیٰ (حضرت امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام)۔ اس کے بعد کے دو حروف راز ہیں۔ اور مومن کا مطلب ہے ایمان والا۔


ایم ای اے ایس فارمولا کیا ہے؟


یہ ایک روحانی، تعلیمی اور عملی منصوبہ ہے جو امت مسلمہ کو متحد اور مضبوط کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
اس کا تعلق صرف آج کے زمانے سے نہیں بلکہ یہ ایک ایسا ابدی فارمولہ ہے جو ان شاء اللہ اس وقت بھی درست ثابت ہوگا جب حضرت امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام تشریف فرما ہوں گے۔

ایم ای ایس فارمولا کون نافذ کرنے کے تین طریقے ہیں
ابھی ہم لیول ون پر کام کر رہے ہیں جب انشاءاللہ لیول ٹو کی طرف بڑھیں گے تو اس کے اثرات اور مزید ظاہر ہوں گے انشاءاللہ۔
الف۔ لیول ون انفرادی بہتری کے لیے
ب۔ لیول ٹو اجتماعی بہتری کے لیے
ت۔ لیول تھری حکومتی سطح پر پوری امت مسلمہ کے لیے


ایم ای اے ایس فارمولا کی 3 سطحیں (The 3 Levels)


1. ایم ای اے ایس فارمولا ون (MEAS Formula One) ـ انفرادی انقلاب


الف۔ اپنے دل کو قرآن کے ساتھ باندھنا (بیعتِ دل)
ب۔ عقیدہ، عبادت، اور اخلاق میں قرآن کی پیروی
ت۔ ہر عمل کو ثواب جاریہ بنانے کی نیت
ث۔ اپنی اولاد اور نسل کو دینِ خالص پر قائم کرنا
ج۔ ایمان و تقویٰ کی مضبوطی
ح۔ قرآن و سنت پر عمل
د۔ ذاتی اصلاح، سچائی اور اخلاص
ز۔ علم دین + جدید مہارتیں
س۔ حلال روزگار اور کفایت شعاری
ش۔ ذکر قرآن و دعا، روحانی پاکیزگی

❤️مقصد: ایک سچے مومن کی تیاری جو اللّٰہ کے دیدار کا مشتاق ہو۔


2. ایم ای اے ایس فارمولا ٹو (MEAS Formula Two) ـ اجتماعی انقلاب


الف۔ خاندان، محلہ اور امت مسلمہ کو قرآن کے پیغام پر جمع کرنا
ب۔ فرقہ واریت کا خاتمہ اور امت کا اتحاد۔ فرقہ واریت سے بچتے ہوئے صرف قرآن کو مرکز بنانا
ت۔ ایک ایسی سوسائٹی تشکیل دینا جو ایمان، اخوت اور عدل پر قائم ہو
ث۔ ہر شخص کو "ثواب جاریہ" کا ذریعہ بننے کی ترغیب دینا
ج۔ تعلیمی اداروں میں اصلاحی نصاب
ح۔ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ
د۔ اسلامی معیشت اور کاروباری خودکفالت
ذ۔ فلاحی منصوبے: یتیم، مساکین، بے روزگار
ر۔ میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اسلامی بیانیہ
❤️ مقصد: ایک امتِ واحدہ کی تیاری جو امام مہدی و عیسیٰ علیہما السلام کا استقبال کرے۔


3. ایم ای اے ایس فارمولا تھری (MEAS Formula Three) ـ حکومتی و عالمی انقلاب


الف۔ حکومتی اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کی بہتری کے لیے
ب۔ شریعت پر مبنی عدل و انصاف کا نظام۔ قرآن و سنت ت۔ کی روشنی میں نظامِ عدل و مساوات قائم کرنا
ث۔ عدل، امن، علم اور روحانیت پر مبنی حکومت کی بنیاد رکھنا
ج۔ امت مسلمہ کے تمام وسائل کو ایک پلیٹ فارم پر لانا۔ ح۔ امت مسلمہ کے لیے مشترکہ معاشی بلاک (Economic Unity)
د۔ عالمی سطح پر ایک آواز (Diplomatic Unity)
ذ۔ ٹیکنالوجی، سائنس اور دفاعی ترقی
ر۔ عالمی سطح پر امت کی رہنمائی اور قیادت
ز۔ دنیا کو ظلم و فساد سے نجات دلانا اور حق و ہدایت کا نظام رائج کرنا
س۔ امام مہدی و حضرت عیسیٰ علیہما السلام کے استقبال کی فکری و عملی تیاری

❤️ مقصد: ایک قرآنی حکومت جو پوری دنیا میں عدل و امن پھیلائے۔


رازِ حیات (Secret of Life)


اس سارے فارمولے کے پیچھے صرف ایک راز ہے:
"میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا دیدار کرنا چاہتا ہوں۔"

اسی مقصد کے لیے میں اپنی نسل اور امت کو تیار کر رہا ہوں تاکہ وہ ثواب جاریہ کا ذریعہ بنیں اور اللہ کی ملاقات کے شرف کو پا سکیں۔

ایم ای اے ایس فارمولا میں بنیادی عقائد میں نیچے درج کر رہا ہوں۔ ان میں مزید آگے شاخیں نکلتی ہیں وہ انشاءاللہ سب کچھ آپ کو میں مختصر مگر تفصیل سے بتاؤں گا۔ جنہیں آپ ایم ای اے ایس فارمولا کے بنیادی ستون بھی کہہ سکتے ہیں
1. ازل ۔ تخلیق اور علم الٰہی
2. انبیاء علیھم السلام ۔ ہدایت کے چراغ
3. رسول اللہ ﷺ ۔ نور ہدایت
4. قرآن کریم ۔ ہدایت اور قانونِ حیات
5. صحابہ کرامؓ ۔ ایثار اور عملی مثال
6. شریعت ۔ عدل و پاکیزگی کا ضابطہ
7. طریقت ۔ دل کی صفائی اور قربِ الٰہی
8. حقیقت ۔ اصل مقصد کی پہچان
9. معرفت ۔ اللہ سے قرب اور بصیرت
10. ٹیکنالوجی و علم جدید ۔ دورِ حاضر کی طاقت

حاصل کلام یہ ہے کہ:
ایم ای اے ایس فارمولا ایک انقلابی لائحہ عمل ہے۔ اس کو اگر ان سطحوں پر نافذ کیا جائے تو:
الف۔ ہر مسلمان فرد مضبوط ہوگا (فارمولا ون)
ب۔ امت مسلمہ ایک صف میں کھڑی ہوگی (فارمولا ٹو)
ت۔ پوری دنیا پر اسلامی قیادت اور عدل کا پرچم لہرائے گا (فارمولا تھری)





فارمولا کی تفصیل کے بارے میں جاننے سے پہلے آپ کو چند بنیادی اسلامی اصطلاحات کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے۔ چلیے پہلے اصطلاحات کے بارے میں سمجھتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)