السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
الحمدللہ، رب العالمین کے فضل و کرم کا شکر ادا کرتے ہوئے، میں نے اپنی زندگی کے تجربات اور اپنی نسل کے لیے صحیح اسلامی عقائد مرتب کیے ہیں۔ تقریباً 26 سال پہلے میں نے ایک ارادہ کیا تھا۔ میں نے ایک طویل وقت تحقیق میں گزارا۔ 2025 کے اس پرفتن دور میں میں اپنی نسل کو گمراہی سے بچانے اور امت مسلمہ کی عظمت و کامیابی کے لیے آغاز کر رہا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ امت کو اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے موثر اور جدید حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے اپنی زندگی کا جمع شدہ سرمایہ خرچ کرکے، اپنی نسل کی جدید تربیت اور معرفت الہی کے لئے وقف کر دیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا دیدار کروں۔ اس لیے میں ایک ایسا جامع تعلیمی ادارہ قائم کرنا چاہتا ہوں جو علم کی دنیا میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے بھی بلند مقام حاصل کرے۔ ایک ایسا ادارہ جو اسلامی تعلیمات پر مبنی جدید دنیاوی علوم کے حصول کو قابل بنائے تاکہ امت مسلمہ دینی اور دنیاوی دونوں شعبوں میں سبقت لے سکے۔ لیکن چونکہ بظاہر میرے پاس اتنا سرمایہ (حلال کمائی) نہیں ہے کہ اس طرح کا ادارہ قائم کر سکوں، اس لیے متبادل، میں اتنا تو کر ہی سکتا ہوں کہ خود کو اور اپنی انے والی نسل کو معرفت الہی سے اشنا کروا کر جدید دنیا کے تقاضوں پر گامزن کر سکوں۔ لہذا یہاں میں صرف اپنی نسل کو مخاطب کروں گا۔
اے میری نسل! الحمدللہ، اسی عزم کے ساتھ میں اپنا دوسرا ڈیٹا تمھارے سامنے پیش کر رہا ہوں جو کہ شریعت یعنی صحیح اسلامی عقائد، ایمان کی مضبوطی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اخلاقی و سائنسی ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تم روحانی، سائنسی اور عملی زندگی میں ایک مضبوط بنیاد حاصل کرو اور حضرت امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ظہور کے لیے بہتر طور پر تیار رہو۔ میری کوشش ہے کہ تم ایک سچے 'مومن' بنو، اپنی روحانی اور عملی زندگی کو ایک نئی بلندی پر لے جاو، اور اپنی آنے والی نسلوں کو ان مبارک ہستیوں کے استقبال کے لیے تیار کرو۔
میں نے اپنے مقصد کو کامیاب بنانے کے لئے تمھارے لیے ایک فارمولا تیار کیا ہے جس کا نام ہے 'ایم ای اے ایس فارمولا'۔ اے میری نسل! جب تم عمل کرو گے تو باقی ماندہ مخلوق الہی پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ تمام تر تحقیقات میری ہیں تمہارا کام اس سے اگے مزید معرفت الہی کے راستے تلاش کرنے ہیں۔ جیسا کہ قران میں اللہ تبارک و تعالی کا فرمان مبارک ہے۔
سورة الجاثیہ (45:13) وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ۔ ترجمہ: اور اللہ نے تمہارے لیے زمین و آسمان کی ہر چیز مسخر کر دی، یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔
میرا تیسرا ڈیٹا، میری تیسری تعلیمات ہوں گی جو انشاءاللہ میری ہاتھ کی لکھی ہوئی دستاویز ہوں گی جو میرے ہر ایک جانشین کو بدست فراہم ہوگی۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم پوری امت کو کیسے فائدہ دے سکتے ہیں؟ اے میرے جانشین، تمھاری زمہ داری ہے کہ جس طرح میں تم کو شریعت پر کاربند کرکے جدید دنیا کے تمام راز کھول کر تربیت دے رہا ہوں۔ وعدہ کرو مجھ سے کہ تم اپنے ہر ایک بھائی اور ہر ایک بیٹے کو اس طرح کی تربیت دو گے۔ جس طرح میں تمہیں تربیت دے رہا ہوں۔ اور ان سے یہ وصیت کرو گے کہ انشاءاللہ وہ اپنے ہر ایک بھائی اور اپنے ہر ایک بیٹے کو اس طرح کی تربیت دیں گے۔ انشاءاللہ تبارک و تعالی یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک روئے زمین پر آخری مومن اپنی میٹھی موت سے رب العالمین کے حضور حاضر ہو جائے۔ یہ فارمولا، تم کو ایک ایسی راہ پر ڈالنے میں مددگار ہوگا جو عملی، روحانی، اور مالی ترقی کے لئے مؤثر ہو گا۔ یہ منفرد طریقہ تم کو ایسے اوصاف اپنانے کی ترغیب دے گا کہ تم ٹیکنالوجی کے اس دور میں مومن رہ کر اپنی زندگی معرفت الہی میں کیسے گزار سکتے ہو؟ کہ جو تمھیں ایک مثالی معاشرت کی جانب لے جائے۔
ان شاء اللہ، مجھے کامل یقین ہے کہ یہ فارمولہ میری آئندہ نسلوں کے لئے روشنی کا مینار ثابت ہوگا اور امت مسلمہ کے لئے انقلاب کا سبب بنے گا۔ میں رب العالمین سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میری اس کوشش کو قبول فرمائے، میرے ارادوں کو برکت عطا کرے، اور میرے خاندان کو دین اسلام کی خدمت کے لئے چُن لے۔ اور مجھے اپنے دیدار سے سرفراز فرمائے۔آمین۔
کسی بھی پوچھ گچھ یا مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہم سے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں: infomeasmomin@gmail.com
MEAS Momin تشریف لانے کا شکریہ!