القرآن - سورۃ الغاشية ـ 88 ۔ عربی، انگلش، اردو

0


surah_al_ghashiyah_arabic_english_urdu_text_meas_momin
Surah Al-Ghashiyah


القرآن - سورۃ نمبر 88 الغاشية


سورۃ الغاشیہ (Surah Al-Ghashiyah) قرآن کی 88ویں سورت ہے۔ اس میں قیامت کے دن کے مناظر، جنت کی نعمتیں اور جہنم کی سختیاں بیان کی گئی ہیں۔

یہ سورۃ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حقیقی کامیابی صرف اللہ کے دین کو اختیار کرنے میں ہے۔


اب آپ سورۃ الغاشیہ کو عربی انگلش اور اردو میں ملاحظہ فرمائیں۔


أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


آیت نمبر 1


هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

ھَلْ: یقیناً | اَتٰى: آئی | كَ: آپ کو | حَدِیْثُ: خبر | الْغَاشِیَۃِ: چھانے والی کی


اردو ترجمہ:

بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

English:

Has the news of the overwhelming event reached you?


آیت نمبر 2


وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وُجُوْہٌ: چہرے(جمع) | یَّـوْمَىِٕذٍ: اس دن | خَاشِعَۃٌ: ذلیل


اردو ترجمہ:

اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے


English:

Some faces that Day shall be downcast with fear,


آیت نمبر 3


عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

عَامِلَۃٌ: کام کرنیوالے | نَّاصِبَۃٌ: تھکنے والے


اردو ترجمہ:

سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے


English:

be toiling and worn-out;


آیت نمبر 4


تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةً ۞ 


لفظی ترجمہ:

تَصْلٰی: مِلیں | نَا رً ا: آگ کو | حَامِیَۃً: بھڑکتی


اردو ترجمہ:

دہکتی آگ میں داخل ہوں گے


English:

they shall burn in a Scorching Fire;


آیت نمبر 5


تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

تُسْقٰی: پلائے جائیں | مِنْ: سے | عَیْنٍ: چشمہ | اٰنِیَۃٍ: کھولتے


اردو ترجمہ:

ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا


English:

their drink shall be from a boiling spring.


آیت نمبر 6


لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَیْسَ: نہیں | لَ: واسطے | ھُمْ: ان کے | طَعَامٌ: کھانا | اِ لَّا: مگر | مِنْ: سے | ضَرِیْـــعٍ: آگ کے کانٹے


اردو ترجمہ:

اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)


English:

They shall have no food except bitter dry thorns


آیت نمبر 7


لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَّا: نہ | یُسْمِنُ: موٹاکریں | وَ: اور | لَا: نہ | یُغْنِیْ: کام دیں | مِنْ: سے | جُوْعٍ: بھوک


اردو ترجمہ:

جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

English:

that will neither nourish nor satisfy their hunger.


آیت نمبر 8


وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وُجُوہٌ: چہرے | یَّـوْمَىِٕذٍ: اس دن | نَّـاعِمَۃٌ: تروتازہ


ترجمہ:

کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے

English:

On that very Day some faces shall be radiant with joy,



آیت نمبر 9


لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

لِّ: سے | سَعْیِ: کوشش | ھَا: اپنی | رَاضِیَۃٌ: راضی


اردو ترجمہ:

اپنی کار گزاری پر خوش ہونگے

English:

well-pleased with their striving.


آیت نمبر 10


فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فِیْ: میں | جَنَّۃٍ: باغ | عَالِیَۃٍ: بلند


اردو ترجمہ:

عالی مقام جنت میں ہوں گے

English:

They will be in a lofty Garden




آیت نمبر 11


لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةً ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَّا: نہ | تَسْمَعُ: سنیں گے | فِیْ: میں | ھَا: اس | لَاغِیَۃً: بیہودہ


اردو ترجمہ:

کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے

English:

wherein they shall hear no vain talk.




آیت نمبر 12


فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فِیْ: میں | ھَا: اس | عَیْنٌ: چشمہ | جَارِیَۃٌ: جاری


اردو ترجمہ:

اُس میں چشمے رواں ہونگے

English:

In it there shall be a flowing spring,




آیت نمبر 13


فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فِیْ: میں | ھَا: اس | سُرُرٌ: تخت(جمع) | مَّرْفُوْعَۃٌ: بلند


اردو ترجمہ:

اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی

English:

and couches raised high,




آیت نمبر 14


وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَّ: اور | اَ کْوَابٌ: گلاس | مَّوْضُوْعَۃٌ: رکھے ہوئے


اردو ترجمہ:

ساغر رکھے ہوئے ہوں گے

English:

and goblets laid out,




آیت نمبر 15


وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَّ: اور | نَمَارِقُ: تکئے | مَصْفُوْفَۃٌ: برابر برابر


اردو ترجمہ:

گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی

English:

and cushions arrayed in rows,



آیت نمبر 16


وَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَّ: اور | زَرَابِیُّ: فرش | مَبْثُوْثَۃٌ: بچھے ہوئے


اردو ترجمہ:

اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے

English:

and rich carpets levelled out.



آیت نمبر 17


اَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَى الۡاِ بِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اَ: کیا | فَ: پس | لَا: نہیں | یَنْظُرُوْنَ: وہ دیکھتے | اِلَی: طرف | الْاِبِلِ: اونٹ | کَیْفَ: کیسا | خُلِقَتْ: بنایا گیا


اردو ترجمہ:

(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟

English:

Do (these unbelievers) not observe the camels: how they were created?



آیت نمبر 18


وَاِلَى السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اِلَی: طرف | السَّمَآءِ: آسمان | کَیْفَ: کیسے | رُفِعَتْ: اونچاکیاگیا


اردو ترجمہ:

آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟

English:

And the sky: how it was raised high?




آیت نمبر 19


وَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اِ لَی: طرف | الْجِبَالِ: پہاڑوں (جمع) | کَیْفَ: کیسے | نُصِبَتْ: نصب کئے


اردو ترجمہ:

پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟

English:

And the mountains: how they were fixed?



آیت نمبر 20



وَاِلَى الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اِلَی: طرف | الْاَرْضِ: زمین | کَیْفَ: کیسے | سُطِحَتْ: بچھائی گئی


اردو ترجمہ:

اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟

English:

And the earth: how it was spread out?



آیت نمبر 21



فَذَكِّرۡ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَ: تو | ذَ کِّرْ: نصیحت کرو | اِ نَّمَاۤ: بے شک | اَنْتَ: آپ | مُذَکِّرٌ: نصیحت کرنیوالے


اردو ترجمہ:

اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو

English:

So render good counsel, for you are simply required to counsel,



آیت نمبر 22


لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَسْتَ: آپ نہیں | عَلَیْ: اوپر | ھِمْ: ان کے | بِ: کچھ | مُصَیْطِرٍ: مسلط


اردو ترجمہ:

کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو

English:

and are not invested with the authority to compel them.



آیت نمبر 23


اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اِ لَّا: مگر | مَنْ: جو | تَوَ لّٰی: پھرے | وَ: اور | کَفَرَ: کفرکرے


اردو ترجمہ:

البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا

English:

But whoever will turn away (from the Truth),



آیت نمبر 24



فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَ: تو | یُعَذِّبُ: عذاب دیگا | ہُ: اسے | اللّٰہُ: اللہ | الْعَذَابَ: عذاب | الْاَ کْبَرَ: بڑا


اردو ترجمہ:

مولانا سید ابوالاعلی مودودی

تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا

English:

Allah will chastise him with the most terrible chastisement.



آیت نمبر 25


اِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اِنَّ: بیشک | اِ لَیْ: طرف | نَاۤ: ہماری | اِیَابَ: پھرنا | ھُمْ: ان کا


اردو ترجمہ:

اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے

English:

Surely to Us is their return;



آیت نمبر 26


ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ  ۞ 


لفظی ترجمہ:

ثُمَّ: پھر | اِنَّ: بے شک | عَلَیْ: ذمہ | نَا: ہمارے | حِسَابَ: حساب | ھُمْ: ان کا


اردو ترجمہ:

پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے

English:

and then it is for Us to call them to account. ؏



 سورۃ الغاشیہ کے قرآن تلاوت کی بہترین ویڈیو آپ یہیں پر دیکھ سکتے ہیں۔ 

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)