![]() |
Surah Al-Nasr |
القرآن - سورۃ نمبر 110 النصر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آیت نمبر 1
اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ ۞
لفظی ترجمہ:
اِذَا جَآءَ: جب آجائے | نَصْرُ اللّٰهِ: اللہ کی مدد | وَالْفَتْحُ: اور فتح
اردو ترجمہ:
جب الله کی مدد آ جائے اور فتح نصیب ہو جائے
English:
When the help comes from Allah, and victory (is granted),
آیت نمبر 2
وَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا ۞
اُردو لفظی ترجمہ:
وَرَاَيْتَ: اور آپ دیکھیں | النَّاسَ: لوگ | يَدْخُلُوْنَ: داخل ہورہے ہیں | فِيْ: میں | دِيْنِ اللّٰهِ: اللہ کا دین | اَفْوَاجًا: فوج در فوج
اردو ترجمہ:
اور (اے نبیؐ) تم دیکھ لو کہ لوگ فوج در فوج الله کے دین میں داخل ہو رہے ہیں
English:
and you see people entering Allah's religion in multitudes,
آیت نمبر 3
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا ۞
اردو لفظی ترجمہ:
فَسَبِّحْ: پس پاکی بیان کریں | بِحَمْدِ: تعریف کے ساتھ | رَبِّكَ: اپنے رب کی | وَاسْتَغْفِرْهُ: اور بخشش طلب کیجئے اس سے | ڼ اِنَّهٗ كَانَ: بیشک وہ۔ ہے | تَوَّابًا: بڑا توبہ قبول کرنیوالا
اُردو ترجمہ:
تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کرو، اور اُس سے مغفرت کی دعا مانگو، بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے
English:
then extol the praise of your Lord and pray to Him for forgiveness. For He indeed is ever disposed to accept repentance. ؏