سورۃ البلد عربی انگلش اور اردو میں

0


surah_al_balad_arabic_english_urdu_text_meas_momin
Surah_al_balad

القرآن - سورۃ نمبر 90 البلد


الحمدللہ، سورۃ البلد (سورت نمبر 90) کی یہ پرنور اور دل کو ہلا دینے والی تلاوت والد (عبدالسلام نیازی) اور بیٹے (محمد ارسلان نیازی) نے ایک ساتھ کی ہے۔ 

یہ سورت مکہ مکرمہ کی عظمت اور انسان کی جدوجہد کی حقیقت کو واضح کرتی ہے۔


سورۃ البلد قرآن پاک کی مکّی سورت ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے شہر مکہ کی قسم کھا کر 

انسان کی محنت، آزمائش اور نیکی کے راستے کو بیان فرمایا ہے۔  

یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ اصل کامیابی ایمان اور صبر میں ہے۔


پہلے انشاءاللہ، ہم سورۃ البلد کو عربی انگلش اور اردو میں پڑھیں گے پھر انشاءاللہ اس کی تلاوت آپ کے سامنے آ جائے گی۔


أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


آیت نمبر 1


لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَاۤ اُقْسِمُ: قسم ہے مجھے | بِ: کی | ھٰذَا: اس | الْبَلَدِ: شہر


اردو ترجمہ:

نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی

English:

Nay! I swear by this city



آیت نمبر 2


وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اَنْتَ: آپ | حِلٌّۢ: رہتے ہو | بِ: میں | ھٰذَا: اس | الْبَلَدِ: شہر


اردو ترجمہ:

اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے

English:

this city wherein you have been rendered violable



آیت نمبر 3


وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | وَالِدٍ: باپ | وَّ: اور | مَا: جو | وَلَدَ: جنا


اردو ترجمہ:

اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی

English:

and I swear by the parent and his offspring:



آیت نمبر 4


لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَقَدْ: تحقیق | خَلَقْنَا: ہم نے پیدا کیا | الْاِ نْسَانَ: انسان کو | فِیْ: میں | کَبَدٍ: مشقت


اردو ترجمہ:

درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے

English:

Verily We have created man into toil and hardship.



آیت نمبر 5



اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ‌ ۘ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اَ: کیا | یَحْسَبُ: وہ گمان کرتا ہے | اَنْ: کہ | لَّنْ: نہیں | یَّقْدِرَ: قدرت رکھتا | عَلَیْ: اوپر | ہِ: اسکے | اَحَدٌ: کوئی بھی


اردو ترجمہ:

کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟

English:

Does he think that no one can overpower him?



آیت نمبر 6


يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا ۞ 


لفظی ترجمہ:

یَقُوْلُ: کہتاہے | اَھْلَکْتُ: میں نے ہلاک کیا | مَالًا: مال | لُّبَدًا: کثیر


اردو ترجمہ:

کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا

English:

He says: “I have squandered enormous wealth.”



آیت نمبر 7


اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اَ: کیا | یَحْسَبُ: گمان کرتاہے | اَنْ: کہ | لَّمْ یَرَ: بالکل نہ دیکھا | ہٗۤ: اسے | اَحَدٌ: کسی نے


اردو ترجمہ:

کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟

English:

Does he believe that none has seen him?



آیت نمبر 8



اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اَ: کیا | لَمْ نَجْعَلْ: نہ بنائےہم نے | لَّ: واسطے | ہٗ: اسکے | عَیْنَیْنِ: دوآنکھیں


اردو ترجمہ:

کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں

English:

Did We not grant him two eyes,


آیت نمبر 9


وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | لِسَانًا: زبان | وَّ: اور | شَفَتَیْنِ: دوہونٹ


اردو ترجمہ:

اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟

English:

and a tongue and two lips?



آیت نمبر 10



وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِ‌ۚ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | ھَدَیْنَا: ہم نے بتایا | ہُ: اسے | النَّجْدَیْنِ: دوبلندیاں


اردو ترجمہ:

اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟

English:

And did We not show him the two highroads (of good and evil)?



آیت نمبر 11



فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَ: تو | لَا: نہ | اقْتَحَمَ: گذرا | الْعَقَبَۃَ: گھاٹی سے


اردو ترجمہ:

مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی

English:

But he did not venture to scale the difficult steep.


آیت نمبر 12



وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | مَاۤ: کیا | اَدْرٰىكَ: تونے جانا | مَا: کیا | الْعَقَبَۃُ: عقبہ


اردو ترجمہ:

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟

English:

And what do you know what that difficult steep is?



آیت نمبر 13



فَكُّ رَقَبَةٍ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَكُّ: چھڑانا | رَقَبَۃٍ: گردن کا


اردو ترجمہ:

کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا

English:

It is freeing someone's neck from slavery;


آیت نمبر 14


اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اَوْ: یا | اِطْعٰمٌ: کھلانا | فِیْ: میں | یَـوْمٍ: دن | ذِیْ: والا | مَسْغَبَۃٍ: بھوک


اردو ترجمہ:

یا فاقے کے دن

English:

or giving food on a day of hunger



آیت نمبر 15



يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ ۞ 


لفظی ترجمہ:

یَّـتِیْمًا: یتیم کو | ذَا: والا | مَقْرَبَۃٍ: قریب


اردو ترجمہ:

کسی قریبی یتیم

English:

to an orphan near of kin;




آیت نمبر 16



اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اَوْ: یا | مِسْکِیْنًا: مسکین کو | ذَا: والا | مَتْرَبَۃٍ: مٹی


اردو ترجمہ:

یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا

English:

or to a destitute lying in dust;




آیت نمبر 17



ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ ۞ 


لفظی ترجمہ:

ثُمَّ: پھر | کَانَ: ہوگیا | مِنَ: سے | الَّذِیْنَ: جولوگ | اٰمَنُوْا: ایمان لائے | وَ: اور | تَـوَاصَوْا: باہم وصیت کی | بِ: ساتھ | الصَّبْرِ: صبر | وَ: اور | تَـوَاصَوْا: باہم وصیت کی | بِ: ساتھ | الْمَرْحَمَۃِ: مہربانی


اردو ترجمہ:

پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی

English:

and, then besides this, he be one of those who believed, and enjoined upon one another steadfastness and enjoined upon one another compassion.



آیت نمبر 19



وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَـمَةِ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | الَّذِیْنَ: جولوگ | کَفَرُوْا: کافرہوئے | بِ: سے | اٰیٰـتِنَا: ہماری آیات | ھُمْ: وہ | اَ صْحٰبُ: والے | الْمَشْئَمَۃِ: بائیں


اردو ترجمہ:

اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں

English:

As for those who rejected Our Signs, they are the People of the Left Hand.



آیت نمبر 20


عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ  ۞ 


لفظی ترجمہ:

عَلَیْ: اوپر | ھِمْ: انکے | نَا رٌ: آگ | مُّؤْصَدَ ۃٌ: بند کی گئی


اردو ترجمہ:

ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی

English:

Upon them shall be a Fire that will hem them in. ؏


اب انشاءاللہ 

سورۃ البلد باپ اور بیٹے کی خوبصورت انداز میں تلاوت یہاں ملاحظہ فرمائیں۔






 

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)