سورہ اعلیٰ عربی، انگلش اور اردو

0


surah_al_ala_arabic_english_urdu_quran_text_meas_momin
Surah Al-Ala


القرآن - سورۃ نمبر 87 الأعلى


سورۃ الاعلیٰ (Surah Al-A‘la) قرآن پاک کی 87ویں سورت ہے۔ اس میں اللہ کی تسبیح، توحید کی عظمت، قیامت کی حقیقت اور نیک لوگوں کے انجام کا ذکر ہے۔

یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ اصل فلاح صرف اللہ کے ذکر اور اس کے حکم پر عمل کرنے میں ہے۔


👉 ہمارا مقصد ہے قرآن کی روشنی کو گھر گھر پہنچانا، اور امت مسلمہ کو ایک قرآن پر متحد کرنا۔


اب آپ سورۃ الاعلیٰ کو عربی، انگلش اور اردو میں ملاحظہ فرمائیں


أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


آیت نمبر 1


سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

سَبِّحِ: پاکی بولو | اسْمَ: نام کی | رَبِّ: رب کے | كَ: اپنے | الْاَعْلَی: سب سے بلند


اردو ترجمہ:

(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو

English:

Glorify the name of your Lord, the Most High,



آیت نمبر 2


الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰى ۞ 


لفظی ترجمہ:

الَّذِیْ: جس نے | خَلَقَ: پیدا کیا | فَ: پھر | سَوّٰی: برابر کیا


اردو ترجمہ:

جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا

English:

Who created all things and fashioned them in good proportion;


آیت نمبر 3



وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰى ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | الَّذِیْ: جس نے | قَدَّرَ: اندازے پر رکھا | فَ: پھر | ھَدٰی: راہ دی


اردو ترجمہ:

جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی

English:

Who determined and guided them,


آیت نمبر 4



وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰى ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | الَّذِیْۤ: جس نے | اَخْرَ جَ: نکالا | الْمَرْعٰی: چارہ


اردو ترجمہ:

جس نے نباتات اگائیں

English:

Who brought forth the pasture,


آیت نمبر 5


فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَجَعَلَ: پھرکردیا | ہٗ: اسے | غُثَآءً: خشک | اَحْوٰی: سیاہ


اردو ترجمہ:

پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا

English:

and then made it into a blackish straw.


آیت نمبر 6



سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

سَنُقْرِءُ: ہم پڑھائینگے | كَ: تمہیں | فَ: پھر | لَا: نہیں | تَنْسٰۤی: آپ بھولیںگے


اردو ترجمہ:

ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے

English:

We shall make you recite and then you will not forget,


آیت نمبر 7



اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ‌ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اِلَّا: مگر | مَا: جو | شَآءَ: چاہا | اللّٰہُ: اللہ نے | اِ نَّ: بیشک | ہٗ: وہ | یَعْلَمُ: جانتاہے | الْجَھْرَ: ظاہر کو | وَ: اور | مَا: جو | یَخْفٰی: پوشیدہ ہے


اردو ترجمہ:

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی

English:

except what Allah should wish. He knows all that is manifest and all that is hidden.


آیت نمبر 8


وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | نُیَسِّرُ: ہم آسان کریں | كَ: تجھے | لِ: واسطے | لْیُسْرٰی: آسانی


اردو ترجمہ:

اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں

English:

We shall ease you to follow the way of Ease.


آیت نمبر 9


فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَ: تو | ذَ کِّرْ: نصیحت فرماؤ | اِنْ: اگر | نَّفَعَتِ: نفع دے | الذِّکْرٰی: نصیحت


اردو ترجمہ:

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو

English:

So render good counsel if good counsel will avail.


آیت نمبر 10


سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

سَیَذَّکَّرُ: جلدنصیحت لیگا | مَنْ: جو | یَّخْشٰی: ڈرتاہے


اردو ترجمہ:

جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا

English:

He who fears (Allah) shall heed it,


آیت نمبر 11


وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | یَتَجَنَّبُ: ایک طرف رہیگا | ھَا: اس سے | الْاَشْقَی: بڑابدبخت


اردو ترجمہ:

اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت

English:

but the wretched will turn away from it.


آیت نمبر 12



الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰى‌ۚ ۞ 


لفظی ترجمہ:

الَّذِیْ: جو | یَصْلَی: جائے گا | النَّا رَ: آگ کو | الْکُبْرٰی: بڑی


اردو ترجمہ:

جو بڑی آگ میں جائے گا

English:

He will be cast into the Great Fire.


آیت نمبر 13


ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

ثُمَّ: پھر | لَا: نہ | یَمُوْتُ: مرے گا | فِیْ: میں | ھَا: اس | وَ: اور | لَا: نہ | یَحْیٰی: جئے گا


اردو ترجمہ:

پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا

English:

Then he will neither die in it, nor live.


آیت نمبر 14


قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

قَدْ: تحقیق | اَفْلَحَ: کامیاب ہوا | مَنْ: جس نے | تَزَ کّٰی: تزکیہ کرلیا


اردو ترجمہ:

فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی

English:

He who purified himself shall prosper,


آیت نمبر 15



وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى‌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | ذَکَرَ: یادکیا | اسْمَ: نام | رَبِّ: رب کا | ہٖ: اپنے | فَصَلّٰی: تونمازپڑھی


اردو ترجمہ:

اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی

English:

remembering his Lord's name and praying.


آیت نمبر 16


بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۞ 


لفظی ترجمہ:

بَلْ: بلکہ | تُـؤْثِرُوْنَ: تم ترجیح دیتے | الْحَیٰوۃَ: زندگی | الدُّ نْیَا: دنیا کی


اردو ترجمہ:

مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

English:

No; but you prefer the present life,


آیت نمبر 17


وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | الْاٰ خِرَ ۃُ: آخرت کی | خَیْرٌ: بہتر | وَّ: اور | اَبْقٰی: باقی


اردو ترجمہ:

حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے

English:

whereas the Hereafter is better and more enduring.


آیت نمبر 18


اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اِنَّ: بیشک | ھٰذَا: یہ | لَ: ضرور | فِی: میں | الصُّحُفِ: صحیفے | الْاُوْلٰی: پہلے


اردو ترجمہ:

یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی

English:

This, indeed, was in the ancient Scrolls,


آیت نمبر 19


صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى  ۞ 


لفظی ترجمہ:

صُحُفِ: صحیفے | اِبْرٰھِیْمَ: ابراہیم کے | وَ: اور | مُوْسٰی: موسیٰ کے


اردو ترجمہ:

ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں

English:

the Scrolls of Abraham and Moses.  ؏


یہ ایمان افروز تلاوت والد اور بیٹے نے ایک ساتھ کی ہے تاکہ یہ قرآن کی آواز آپ کے دل میں اتر جائے۔






سورۃ الاعلیٰ ہمیں اللہ کی بڑائی بیان کرنے اور دل کو اس کی یاد سے منور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔
آپ کے نزدیک اس سورۃ کی سب سے پراثر آیت کون سی ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں 💬


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)