سورۃ الطارق عربی، انگلش اور اردو میں بمع اردو لفظی ترجمہ

0


surah_at_tariq_arabic_english_urdu_text_meas_momin
Surah A-Tariq


تعارف


سورۃ الطارق قرآن پاک کی 86ویں سورت ہے، جو مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔

اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے آسمان اور "الطارق" (چمکتے ستارے) کی قسم کھا کر انسان کو یاد دلایا کہ کوئی راز اللہ سے چھپا نہیں۔


🎧 تلاوت (Father & Son Recitation)


یہ ایمان افروز تلاوت والد عبدالسلام نیازی اور بیٹے محمد ارسلان نیازی نے کی ہے، تاکہ قرآن کی اصل آواز دلوں میں اتر جائے۔

یہ باپ بیٹے کی مشترکہ کاوش "بیعت دل مشن" (Bayat-e-Dil) کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد امت کو ایک قرآن پر متحد کرنا ہے۔


👉 ہماری ویڈیو یہاں دیکھیں:




📖 سورۃ الطارق کا پیغام


1. اللہ نے ستاروں اور آسمان کی قسم کھا کر یاد دلایا کہ انسان کا ہر عمل اللہ کے علم میں ہے۔

2. قیامت کا دن یقینی ہے، جہاں ہر راز کھل جائے گا۔

3. انسان کو اپنی زندگی کا احتساب کرنا ہوگا۔


🌐 آن لائن پڑھنے اور سمجھنے کے لیے


اب آپ سورۃ الطارق کو عربی، انگلش اور اردو میں یہاں پڑھ سکتے ہیں:


القرآن - سورۃ نمبر 86 الطارق

آیت نمبر 1

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ ۞ 

لفظی ترجمہ:
وَ: قسم | السَّمَآءِ: آسمان کی | وَ: اور | الطَّارِقِ: نمودارہونیوالا

اردو ترجمہ:
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
English:
By the heaven, and the night-visitor,

آیت نمبر 2

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏ ۞ 

لفظی ترجمہ:
وَ: اور | مَاۤ: کیا | اَدْ رٰىكَ: تم جانو | مَا: کیا | الطَّارِقُ: نمودارہونیوالا

اردو ترجمہ:
اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟
English:
what do you know what the night-visitor is?

آیت نمبر 3

النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ‏ ۞ 

لفظی ترجمہ:
النَّجْمُ: ستارہ | الثَّاقِبُ: چمکدار

اردو ترجمہ:
چمکتا ہوا تارا
English:
It is the piercing star.

آیت نمبر 4

اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ ۞ 

لفظی ترجمہ:
اِنْ: نہیں | کُلُّ: کوئی | نَفْسٍ: نفس | لَّـمَّا: مگر | عَلَیْ: اوپر | ھَا: اس کے | حَافِظٌ: نگہبان

اردو ترجمہ:
کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو
English:
There is no living being but there is a protector over it.

آیت نمبر 5

فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ ۞ 

لفظی ترجمہ:
فَ: پس | الْیَنْظُرِ: غور کرے | الْاِنْسَانُ: انسان | مِمَّ: کس سے | خُلِقَ: پیداکیاگیا

اردو ترجمہ:
پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
English:
So let man consider of what he was created.

آیت نمبر 6

خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ ۞ 

لفظی ترجمہ:
خُلِقَ: پیداکیاگیا | مِنْ: سے | مَّآءٍ: پانی | دَافِقٍ: اچھلتا

اردو ترجمہ:
ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
English:
He was created of a gushing fluid,

آیت نمبر 7

يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآئِبِؕ ۞ 

لفظی ترجمہ:
یَّخْرُ جُ: نکلتا ہے | مِنْۢ: سے | بَیْنِ: درمیان | الصُّلْبِ: پُشت | وَ: اور | التَّرَآ ىِٕبِ: سینے کی ہڈیاں

اردو ترجمہ:
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
English:
emanating from between the loins and the ribs.

آیت نمبر 8

اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ ۞ 

لفظی ترجمہ:
اِ نَّ: بے شک | ہٗ: وہ | عَلٰی: اوپر | رَجْعِ: لوٹانے | ہٖ: اس کے | لَقَادِرٌ: قادر

اردو ترجمہ:
یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے
English:
Surely He (the Creator) has the power to bring him back (to life).

آیت نمبر 9

يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآئِرُۙ‏ ۞ 

لفظی ترجمہ:
یَـوْمَ: اس دن | تُبْلَی: ظاہرہونگے | السَّرَآىِٕرُ: پوشیدہ راز(جمع)

اردو ترجمہ:
جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی
English:
On the Day when man's deepest secrets shall be put to the test

آیت نمبر 10

فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ ۞ 

لفظی ترجمہ:
فَ: پھر | مَا: نہیں | لَ: واسطے | ہٗ: اسکے | مِنْ: کچھ | قُـوَّ ۃٍ: طاقت | وَّ: اور | لَا: نہ | نَاصِرٍ: کوئی مددگار

اردو ترجمہ:
اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا
English:
he shall have no power, and no helper.

آیت نمبر 11

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ‏ ۞ 

لفظی ترجمہ:
وَ: اور | السَّمَآءِ: آسمان | ذَاتِ: والا | الرَّجْعِ: لوٹانا

اردو ترجمہ:
قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی
English:
By the heaven with its recurring cycle of rain,

آیت نمبر 12

وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ ۞ 

لفظی ترجمہ:
وَ: اور | الْاَ رْضِ: زمین | ذَاتِ: والی | الصَّدْعِ: شگاف

ترجمہ:
اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی
English:
and by the earth ever bursting with verdure,

آیت نمبر 13

اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ ۞ 

لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بیشک | ہٗ: وہ | لَقَـوْلٌ: بات ہے | فَصْلٌ: فیصلہ والی

اردو ترجمہ:
یہ ایک جچی تلی بات ہے
English:
this (Qur'an) is surely a decisive Word,

آیت نمبر 14

وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ ۞ 

لفظی ترجمہ:
وَّ: اور | مَا: نہیں | ھُـوَ: وہ | بِ: کوئی | الْھَزْلِ: کھیل

اردو ترجمہ:
ہنسی مذاق نہیں ہے
English:
not a flippant jest.

آیت نمبر 15

اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا ۞ 

لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بیشک | ھُمْ: وہ ہیں | یَکِیْدُوْنَ: داؤ چلاتے ہیں | کَیْدًا: داؤ

اردو ترجمہ:
یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں
English:
They are devising a guile,

آیت نمبر 16

وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًا ۞ 

لفظی ترجمہ:
وَّ: اور | اَ کِیْدُ: خفیہ تدبیر کرتاہوں | کَیْدًا: تدبیر

اردو ترجمہ:
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں
English:
and I too am devising a guile.

آیت نمبر 17

فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا  ۞ 

لفظی ترجمہ:
فَ: تو | مَھِّلِ: مہلت دو | الْکٰفِرِیْنَ: کافروں کو | اَمْھِلْ: مہلت دو | ھُمْ: ان کو | رُوَیْدًا: مہلت دینا

اردو ترجمہ:
پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو
English:
So leave the unbelievers to themselves; respite them awhile.  ؏

الحمدللہ اب ہم سورۃ الطارق سے عربی انگلش اور اردو میں مستفید ہوئے ہیں۔ اب جاتے جاتے ایک بات ضرور بتا کر جانا کہ


🕌 سورۃ الطارق ہمیں اللہ کی قدرت یاد دلاتی ہے۔
🤲 کیا آپ اپنی زندگی کا کوئی ایسا لمحہ یاد کر سکتے ہیں جب آپ نے اللہ کو قریب سے محسوس کیا ہو؟

اور



💭 جب آپ قیامت کے بارے میں سوچتے ہیں تو سب سے پہلا سوال آپ کے دل میں کیا آتا ہے؟


دعاؤں میں یاد رکھنا 





Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)