سورۃ الھمزہ | Surah Al-Humazah in Arabic, Urdu & English

Abdul Salam Niazi
0


surah_humazah_arabic_urdu_english_text_meas_momin
Surah_Al_Humazah


سورۃ الھمزہ ۔ طعن و طنز کرنے والوں کا انجام


تعارف


سورۃ الھمزہ قرآنِ مجید کی وہ عظیم سورت ہے جو انسان کی زبان اور کردار کی خرابیوں کو بے نقاب کرتی ہے۔ یہ سورت ان لوگوں کے انجام کو بیان کرتی ہے جو دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں، طعن و تشنیع کرتے ہیں، مال جمع کرنے میں مگن رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ دولت انہیں ہمیشہ کے لیے باقی رکھے گی۔

یہ تلاوت میں عبدالسلام نیازی اور میرے بیٹے محمد ارسلان نیازی کی ایک روحانی کیفیت ہے ـ جہاں ایک طرف والد کی نصیحت اور سنجیدگی ہے، تو دوسری طرف بیٹے کی آواز میں معصومیت اور اخلاص۔ ہم نے اسے ریکارڈ کیا تاکہ یہ پیغام آپ کے دل تک بھی پہنچ سکے۔


اب سورۃ الھمزہ کو عربی، انگلش اور اردو میں ملاحظہ فرمائیں۔


📜 سورۃ الھمزہ کا عربی، اردو، اور انگلش متن


بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful


1. وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ

اردو: ہلاکت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو طعن و طنز کرتا ہے

English: Woe to every slanderer and backbiter


2. الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ

اردو: جو مال جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے

English: Who collects wealth and continuously counts it


3. يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ

اردو: وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا

English: He thinks that his wealth will make him immortal


4. كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ

اردو: ہرگز نہیں! وہ ضرور پھینک دیا جائے گا حُطمہ میں

English: No! He will surely be thrown into the Crusher


5. وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ

اردو: اور تمہیں کیا معلوم کہ حُطمہ کیا ہے؟

English: And what can make you know what the Crusher is?


6. نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ

اردو: وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے

English: It is the fire of Allah, kindled


7. الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ

اردو: جو دلوں تک پہنچ جاتی ہے

English: Which penetrates the hearts


8. إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ

اردو: بے شک وہ آگ ان پر بند کر دی جائے گی

English: Indeed, it will be closed down upon them


9. فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ

اردو: بڑے بڑے ستونوں میں (جکڑ دیے جائیں گے)

English: In extended columns


💖 دعا ـ سورۃ الھمزہ کے بعد التجا


اے ربِ کریم! ہمیں دوسروں کا مذاق اڑانے، عیب جوئی کرنے اور مال پر غرور کرنے سے محفوظ فرما۔ ہمارے دلوں کو پاکیزگی عطا کر اور ہمیں اُن لوگوں میں شامل کر جو تیرے ذکر سے جیتے ہیں اور اپنی زبان کو خیر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔


🎧 سورۃ الھمزہ کی روحانی تلاوت والد اور بیٹے کی آواز میں


یہ تلاوت آپ یہاں ملاحظہ فرمائیں ـ نصیحت، اخلاص اور قرآنی پیغام کی روشنی۔ ❤️




سورۃ الھمزہ اردو، Surah Al-Humazah in English, سورۃ الھمزہ کا ترجمہ، Surah Humazah Tafseer

, سورۃ الھمزہ فضائل، Surah Humazah Arabic Urdu English text

 

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)