![]() |
Surah_Al_Shams |
سورۃ الشمس ۔ نورِ فطرت کی پکار
تعارف:
سورۃ الشمس قرآن کی اُن سورتوں میں سے ہے جو فطرت، نفس، اور تزکیہ کی گہرائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ اس میں سورج، چاند، دن، رات، آسمان، زمین اور انسان کی روحانی جدوجہد کو ایک نظم کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ تلاوت میرے بیٹے اور میرے درمیان ایک روحانی لمحہ تھی ـ ایک باپ کی آواز میں محبت، اور بیٹے کی آواز میں معصومیت۔ ہم نے اس لمحے کو محفوظ کیا تاکہ آپ بھی اس نور کو محسوس کر سکیں۔
آپ سورۃ الشمس کو عربی اردو اور انگلش میں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
📖 سورۃ الشمس ـ عربی، اردو، اور انگلش متن
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
1. وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
اردو: سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہے
English: By the sun and its brightness
2. وَالْقَمَرِ اِذَا تَلَاهَا
اردو: اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے
English: And the moon when it follows it
3. وَالنَّهَارِ اِذَا جَلَّاهَا
اردو: اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دے
English: And the day when it reveals it
4. وَاللَّيْلِ اِذَا يَغْشَاهَا
اردو: اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لے
English: And the night when it covers it
5. وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنَاهَا
اردو: اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا
English: And the sky and He who constructed it
6. وَالْاَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
اردو: اور زمین اور اس کی جس نے اس کو بچھایا
English: And the earth and He who spread it
7. وَنَفْسٍ وَّمَا سَوَّاهَا
اردو: اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیا
English: And the soul and He who proportioned it
8. فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوَاهَا
اردو: پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی
English: And inspired it with its wickedness and righteousness
9. قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا
اردو: بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا
English: He has succeeded who purifies it
10. وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا
اردو: اور بے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیا
English: And he has failed who corrupts it
11. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوَاهَآ
اردو: ثمود نے اپنی سرکشی سے (صالح کو) جھٹلایا
English: Thamud denied [their prophet] by reason of their transgression
12. اِذِ انْبَعَثَ اَشْقَاهَا
اردو: جب کہ ان کا بڑا بدبخت اٹھا
English: When the most wicked among them was sent forth
13. فَقَالَ لَـهُـمْ رَسُوْلُ اللّـٰهِ نَاقَةَ اللّـٰهِ وَسُقْيَاهَا
اردو: پس ان سے اللہ کے رسول نے کہا کہ اللہ کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے بچو
English: The messenger of Allah said to them, "Let the she-camel of Allah and her drink be"
14. فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْـهِـمْ رَبُّهُـمْ بِذَنْبِهِـمْ فَسَوَّاهَا
اردو: پس انہوں نے اس کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں، پھر ان پر ان کے رب نے ان کے گناہوں کے بدلے ہلاکت نازل کی، پھر ان کو برابر کر دیا
English: But they denied him and hamstrung her. So their Lord crushed them for their sin and leveled them
15. وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا
اردو: اور اس نے اس کے انجام کی پروا نہ کی
English: And He does not fear its consequence
💖 دعا ـ سورۃ الشمس کے بعد کی التجا
اے ربِ نور، جس نے سورج کو روشن کیا، اور نفس کو الہام دیا۔ ہمیں پاکیزگی عطا فرما، اور ہمارے دلوں کو صدق و فلاح کی راہ پر گامزن کر۔