![]() |
Surah Al-Adiyat |
سورۃ العادیات کا تعارف
سورۃ العادیات قرآن کی 100ویں سورت ہے، جو مکی سورت ہے۔ اس میں 11 آیات ہیں۔ اس سورت میں گھوڑوں کی دوڑ، جہاد، انسان کی ناشکری اور قیامت کو بیان کرتی ہے۔
اب آپ یہاں سورۃ العادیات کا عربی انگریزی اور اردو متن بمع اردو لفظی ترجمہ ملاحظہ فرمائیں
القرآن - سورۃ نمبر 100 العاديات
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آیت نمبر 1
وَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًا ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: قسم | الْعٰدِیٰتِ: دوڑنے والے | ضَبْحًا: ہانپ کر
اردو ترجمہ:
قسم ہے ان گھوڑوں کی جو ہانپ ہانپ کر دوڑتے ہیں۔
English:
(I swear) by those (horses) that run snorting,
آیت نمبر 2
فَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًا ۞
لفظی ترجمہ:
فَ: پھر | الْمُوْرِیٰت: آگ نکالنے والے | قَدْحًا: سم مار کر
اردو ترجمہ:
پھر جو (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں اڑاتے ہیں۔
English:
then those that create sparks by striking (their hoofs) on the stones,
آیت نمبر 3
فَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًا ۞
لفظی ترجمہ:
فَ: پھر | الْمُغِیْرٰت: تیزی سے حملہ کرنیوالے | صُبْحًا: صبح کے وقت
اردو ترجمہ:
پھر صبح کے وقت یلغار کرتے ہیں۔
English:
then those that invade at morning,
آیت نمبر 4
فَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًا ۞
لفظی ترجمہ:
فَ: پھر | اَثَرْنَ: چھوڑتے ہیں | بِ: سے | ہٖ: اس | نَقْعًا: گرد
اردو ترجمہ:
پھر اس موقع پر غبار اڑاتے ہیں۔
English:
then raise, at the same time, a trail of dust,
آیت نمبر 5
فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًا ۞
لفظی ترجمہ:
فَ: پھر | وَسَطْنَ: درمیان ہوتے | بِ: سے | ہٖ: اس | جَمْعًا: جماعت
اردو ترجمہ:
پھر اسی وقت کسی جمگھٹے کے بیچوں بیچ جاگھستے ہیں۔
English:
then enter, at the same time, into the centre of the (opposing) host,
آیت نمبر 6
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ ۞
لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بیشک | الْاِنْسَانَ: انسان | لِ: واسطے | رَبِّ: رب | ہٖ: اپنے | لَکَنُوْدٌ: بڑا ناشکرا
اردو ترجمہ:
کہ انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔
English:
man is, indeed, very ungrateful to his Lord,
آیت نمبر 7
وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | اِنَّ: بیشک | ہٗ: وہ | عَلٰی: اوپر | ذٰلِكَ: اس کے | لَ: ضرور | شَھِیْدٌ: گواہ
اردو ترجمہ:
اور وہ خود اس بات کا گواہ ہے۔
English:
and he himself is a witness to that fact,
آیت نمبر 8
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌ ؕ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | اِنَّ: بیشک | ہٗ: وہ | لِ: واسطے | حُبِّ: محبت | الْخَیْرِ: مال کی | لَ: بہت | شَدِیْدٌ: سخت
اردو ترجمہ:
اور حقیقت یہ ہے کہ وہ مال کی محبت میں بہت پکا ہے۔
English:
and in his love for wealth, he is very intense.
آیت نمبر 9
اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
اَ: کیا | فَ: پس | لَا: نہیں | یَعْلَمُ: جانتا | اِذَا: جب | بُعْثِرَ: نکالاجائے | مَا: جو | فِی: میں | الْقُبُوْرِ: قبروں
اردو ترجمہ:
بھلا کیا وہ وقت اسے معلوم نہیں ہے جب قبروں میں جو کچھ ہے اسے باہر بکھیر دیا جائے گا۔
English:
Does he not then know (what will happen) when all that is contained in the graves will be overturned,
آیت نمبر 10
وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | حُصِّلَ: کھولاجائے | مَا: جو | فِی: میں | الصُّدُوْرِ: سینوں
اردو ترجمہ:
اور سینوں میں جو کچھ ہے اسے ظاہر کردیا جائے گا۔
English:
and all that is contained in the hearts will be exposed.
آیت نمبر 11
اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَئِذٍ لَّخَبِيۡرٌ ۞
لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بے شک | رَبَّ: رب | ھُمْ: ان کا | بِ: ساتھ | ھِمْ: ان کے | یَـوْمَىِٕذٍ: اس دن | لَّ: ضرور | خَبِیْرٌ: خبر رکھنے والا
اردو ترجمہ:
یقینا ان کا پروردگار اس دن ان (کی جو حالت ہوگی اس) سے پوری طرح باخبر ہے۔
English:
Surely your Lord, that day, is fully aware of them. ؏
تلاوۃ سورۃ العادیات
اب آپ سورۃ العادیات قاری محمد ارسلان نیازی کی خوبصورت آواز میں ملاحظہ فرمائیں
آپ سورۃ القارعہ کو عربی انگلش اور اردو بمع اردو لفظی ترجمہ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.measmomin.com/surah-al-qariah-arabic-english-urdu-text.html
آپ سورۃ العادیات کی آسان اردو تفسیر یہاں پڑھ سکتے ہیں:
🔗
https://www.measmomin.com/surah-al-adiyat-asaan-urdu-tafseer.html