سورۃ الانفطار | عربی، انگلش، اردو بمع اردو لفظی ترجمہ

0


surah_al_infitar_arabi_english_urdu_text_meas_momin
Surah Al-Infitar


سورۃ الانفطار تعارف (Introduction)


سورۃ الانفطار قرآن پاک کی 82ویں سورت ہے جو مکی سورتوں میں شامل ہے۔ اس میں قیامت کے دن کے ہولناک مناظر بیان کیے گئے ہیں کہ جب آسمان پھٹ جائے گا، قبریں الٹ دی جائیں گی اور ہر انسان اپنے اعمال کے بارے میں جان لے گا۔

یہ ایمان افروز تلاوت والد عبدالسلام نیازی اور بیٹے محمد ارسلان نیازی نے پیش کی ہے، جو روح کو جھنجھوڑ دینے والی اور دل کو ایمان سے تازہ کرنے والی ہے۔


اب آپ سورۃ الانفطار عربی انگلش اور اردو متن بمع اردو لفظی ترجمہ ملاحظہ فرمائیں۔


القرآن - سورۃ نمبر 82 الإنفطار


أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


آیت نمبر 1


اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اِذَا جب: | السَّمَآءُ: آسمان | انْفَطَرَتْ: پھٹ جائے


اردو ترجمہ:

جب آسمان پھٹ جائے گا

English:

When the heaven is split asunder,


آیت نمبر 2


وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اِذَا: جب | الْکَوَا کِبُ: ستارے | انْتَثَرَتْ: جھڑجائیں


اردو ترجمہ:

اور جب تارے بکھر جائیں گے

English:

when the stars are scattered,


آیت نمبر 3


وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اِذَا: جب | الْبِحَارُ: سمندر | فُجِّرَتْ: بہائے جائیں


اردو ترجمہ:

اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے

English:

when the seas are made to burst forth,


آیت نمبر 4


وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اِذَا: جب | الْقُبُوْرُ: قبریں | بُعْثِرَتْ: کھولی جائیں


اردو ترجمہ:

اور جب قبریں کھول دی جائیں گی

English:

and when graves are laid open,


آیت نمبر 5


عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

عَلِمَتْ: جان لے | نَفْسٌ: جان | مَّا: جو | قَدَّمَتْ: آگے بھیجا | وَ: اور | اَخَّرَتْ: پیچھے کیا


اردو ترجمہ:

اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا

English:

everyone shall know all his deeds, both the earlier and the later.


آیت نمبر 6


يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِ ۞ 


لفظی ترجمہ:

یٰۤـاَ یُّھَا: اے | الْاِنْسَانُ: انسان | مَا: کس نے | غَرَّ: دھوکہ دیا | كَ: تجھے | بِ: متعلق | رَبِّ: رب | كَ: تیرے | الْکَرِیْمِ: کرم والے


اردو ترجمہ:

اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا

English:

O man! What has deceived you about your generous Lord


آیت نمبر 7


الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَ ۞ 


لفظی ترجمہ:

الَّذِیْ: جس نے | خَلَقَ: پیداکیا | كَ: تجھے | فَ: پھر | سَوّٰی: درست کیا | كَ: تجھے | فَعَدَلَ: متناسب کیا | كَ: تجھے


اردو ترجمہ:

جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا

English:

Who created you, shaped you, and made you well-proportioned,


آیت نمبر 8


فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فِیْۤ: میں | اَ یِّ: کسی | صُوْرَۃٍ: صورت | مَّا: جو | شَآءَ: چاہا | رَکَّبَ: جوڑا | كَ: تجھے


اردو ترجمہ:

اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟

English:

and set you in whatever form He pleased?


آیت نمبر 9


كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِ ۞ 


لفظی ترجمہ:

کَلَّا: ہاں | بَلْ: بلکہ | تُکَذِّبُوْنَ: تم جھٹلاتے ہو | بِالدِّیْنِ: بدلے کو


اردو ترجمہ:

ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو

English:

No indeed; (the fact is that) you deny the Reckoning, declaring it a lie;


آیت نمبر 10


وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: حالانکہ | اِنَّ: بیشک | عَلَیْ: اوپر | کُمْ: تمہارے | لَحٰفِظِیْنَ: محافظ ہیں


اردو ترجمہ:

حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں

English:

you do so the while there are watchers over you;


آیت نمبر 11


كِرَامًا كَاتِبِيۡنَ ۞ 


لفظی ترجمہ:

کِرَامًا: معزز | کَاتِبِیْنَ: لکھنے والے


اردو ترجمہ:

ایسے معزز کاتب

English:

noble scribes,


آیت نمبر 12


يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

یَعْلَمُوْنَ: جانتے ہیں | مَا: جو | تَفْعَلُوْنَ: تم کرتے ہو


اردو ترجمہ:

جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں

English:

who know what you do.


آیت نمبر 13


اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اِنَّ: بیشک | الْاَ بْرَا رَ: نیکوکار | لَفِیْ: ضرور میں | نَعِیْمٍ: نعمتیں


اردو ترجمہ:

یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے

English:

Surely the virtuous shall be in Bliss,


آیت نمبر 14


وَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَّ: اور | اِنَّ: بے شک | الْفُجَّارَ: بدکار | لَ: ضرور | فِیْ: میں | جَحِیْمٍ: دوزخ


اردو ترجمہ:

اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے

English:

and the wicked shall be in the Blazing Fire.


آیت نمبر 15


يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ ۞ 


لفظی ترجمہ:

یَّصْلَوْنَ: پہنچیں گے | ھَا: اسے | یَـوْمَ: دن | الدِّیْنِ: جزا کے


اردو ترجمہ:

جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے

English:

They shall enter it on the Day of Recompense


آیت نمبر 16


وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِيۡنَؕ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | مَا: نہیں | ھُمْ: وہ | عَنْ: سے | ھَا: اس | بِغَآىِٕبِیْنَ: غائب


اردو ترجمہ:

اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے

English:

and then shall never come out of it.


آیت نمبر 17


وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | مَاۤ: کیا | اَدْ رٰى: بتایا | كَ: تجھے | مَا: کیا | یَـوْمُ: دن | الدِّیْنِ: بدلے کا


اردو ترجمہ:

اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟

English:

What do you know what the Day of Recompense is?


آیت نمبر 18


ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

ثُمَّ: پھر | مَاۤ: کیا | اَدْرٰى: بتایا | كَ: تجھے | مَا: کیا | یَـوْمُ: دن | الدِّیْنِ: بدلے کا


اردو ترجمہ:

ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟

English:

Again, what do you know what the Day of Recompense is?


آیت نمبر 19


يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡــئًا‌ ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَئِذٍ لِّلَّهِ  ۞ 


لفظی ترجمہ:

یَـوْمَ: دن | لَا: نہیں | تَمْلِكُ: اختیاررکھے گی | نَفْسٌ: جان | لِّ: واسطے | نَفْسٍ: جان | شَیْئًا: کچھ | وَ: اور | الْاَمْرُ: حکم | یَـوْمَىِٕذٍ: اس دن | لِّلّٰہِ: اللہ کا


اردو ترجمہ:

یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا

English:

It is the Day when no one shall have the power to do anything for another, and all command shall be Allah's.  ؏


🎧 ویڈیو تلاوت (Video Recitation)


📺 آپ یہ خوبصورت تلاوت یہاں سن سکتے ہیں:


👉 سورۃ الانفطار کی دل کو چھو لینے والی تلاوت | Surah Al-Infitar Recitation



 

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)