سورۃ الکافرون عربی انگلش اردو بمع اردو لفظی ترجمہ

0


quran_surah_al_kafirun_arabic_english_urdu_text_meas_momin
Surah Al-Kafirun

سورۃ الکافرون تعارف 


سورۃ الکافرون (Al-Kafirun) قرآن پاک کی 109ویں سورت ہے۔ یہ ایک مکی سورت ہے جس میں توحید اور خالص اسلام پر ڈٹ جانے کی تعلیم دی گئی ہے۔ اس سورت کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ دین صرف اللہ کے لیے ہے، اور اہلِ ایمان کا کافروں کے دین سے کوئی تعلق نہیں۔


اب آپ سورۃ الکافرون کو عربی اردو انگریزی بمع اردو لفظی ترجمہ ملاحظہ فرمائیں۔


القرآن - سورۃ نمبر 109 الكافرون


أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


آیت نمبر 1


قُلْ يٰٓاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَ ۞ 


لفظی ترجمہ:

قُلْ: کہہ دو | یٰۤـاَیُّھَا: اے | الْکٰفِرُوْنَ: کافرو


اردو ترجمہ:

کہہ دو کہ اے کافرو


English:

Say: “O unbelievers!”


آیت نمبر 2


لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَاۤ: نہیں | اَعْبُدُ: میں عبادت کرتا | مَا: جس کی | تَعْبُدُوْنَ: تم عبادت کرتے ہو


اردو ترجمہ:

میں اُن کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے ہو

English:

I do not worship those that you worship


آیت نمبر 3


وَلَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | لَاۤ: نہ | اَنْتُمْ: تم | عٰبِدُوْنَ: عبادت کرنیوالے | مَاۤ: جس کی | اَعْبُدُ: میں عبادت کرتاہوں


اردو ترجمہ:

اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں

English:

neither do you worship Him Whom I worship;


آیت نمبر 4


وَلَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | لَاۤ: نہ | اَنَا: میں | عَابِدٌ: عبادت کرنیوالا | مَّا: جس کو | عَبَدْتُّمْ: تم نے پوجا


اردو ترجمہ:

اور نہ میں اُن کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم نے کی ہے

English:

nor will I worship those whom you have worshipped;


آیت نمبر 5


وَلَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | لَاۤ: نہیں | اَنْتُمْ: تم | عٰبِدُوْنَ: عبادت کرنیوالے | مَاۤ: جس کی | اَعْبُدُ: میں عبادت کرتا ہوں


اردو ترجمہ:

اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں

English:

nor are you going to worship Him Whom I worship.


آیت نمبر 6


لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ  ۞ 


لفظی ترجمہ:

لَ: واسطے | کُمْ: تمہارے | دِیْنُ: دین | کُمْ: تمہارا | وَ: اور | لِیَ: میرے لئے | دِیْنِ: میرادین


اردو ترجمہ:

تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین

English:

To you is your religion, and to me, my religion. ؏


🎧 سورۃ الکافرون کی تلاوت

اس ویڈیو میں قاری محمد ارسلان نیازی کی دلکش آواز میں سورۃ الکافرون پیش کی گئی ہے:




 


سورۃ الکافرون کی تفسیر

یہ سورت ایمان اور کفر کے درمیان واضح لکیر کھینچ دیتی ہے۔ نبی کریم ﷺ کو حکم دیا گیا کہ کافروں کو اعلان کر دیں کہ نہ وہ کبھی باطل معبودوں کو مانیں گے اور نہ ہی اہل کفر کبھی اللہ کو مانیں گے۔ اس کا پیغام یہ ہے کہ دین صرف اللہ کے لیے ہے، اس میں کوئی سمجھوتہ یا مداہنت نہیں۔

👉 مزید تفصیل کے لیے آپ آسان اردو تفسیر یہاں پڑھ سکتے ہیں:۔



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)