![]() |
Surah Al-Qadr |
✨سورۃ القدر تعارف (Introduction)
سورۃ القدر قرآن مجید کی 97ویں سورت ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے شبِ قدر (Laylatul Qadr) کی عظمت اور اہمیت کو بیان فرمایا ہے۔ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر قرار دی گئی ہے، اور اسی رات قرآن کریم نازل ہوا۔
یہ آرٹیکل آپ کو سورۃ القدر کی تلاوت، ترجمہ (عربی، اردو اور انگریزی)، مختصر فضائل، نصیحت، پیغام اور دعا فراہم کرے گا۔
سورۃ القدر کی اہمیت
1. یہ رات قرآن کے نزول کی رات ہے۔
2. اس رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے۔
3. میں سکون اور رحمت نازل ہوتی ہے
4. فرشتے اور جبریل علیہ السلام زمین پر اترتے ہیں
🎧 تلاوت (Recitation)
یہ ایمان افروز تلاوت ہمارے بیٹے قاری محمد ارسلان نیازی نے نہایت دلنشین آواز میں پیش کی ہے۔
📺 ویڈیو یہاں دیکھیں:
اب آپ سورۃ القدر عربی انگریزی اور اردو بمع اردو لفظی ترجمہ ملاحظہ فرمائیں
القرآن - سورۃ نمبر 97 القدر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آیت نمبر 1
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةِ الۡقَدۡرِ ۞
لفظی ترجمہ:
اِنَّـاۤ: بیشک | اَنْزَلْنَا: ہم نے اتارا | ہُ: اسے | فِیْ: میں | لَیْلَۃِ: رات | الْقَدْرِ: قدروالی
اردو ترجمہ:
ہم نے اِس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ہے
English:
Behold, We revealed this (Qur'an) on the Night of Power.
آیت نمبر 2
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِؕ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | مَاۤ: کیا | اَدْرٰ ىكَ: تونے جانا | مَا: کیا | لَیْلَۃُ: رات | الْقَدْرِ: قدر والی
اردو ترجمہ:
اور تم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے؟
English:
And what do you know what the Night of Power is?
آیت نمبر 3
لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِ ۙ خَيۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَهۡرٍؕ ۞
لفظی ترجمہ:
لَیْلَۃُ: رات | الْقَدْرِ: قدر | خَیْرٌ: بہتر | مِّنْ: سے | اَلْفِ: ہزار | شَھْرٍ: ماہ
اردو ترجمہ:
شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے
English:
The Night of Power is better than a thousand months.
آیت نمبر 4
تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓئِكَةُ وَالرُّوۡحُ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡۚ مِّنۡ كُلِّ اَمۡرٍ ۞
لفظی ترجمہ:
تَنَزَّلُ: اترتے ہیں | الْمَلٰٓىِٕکَۃُ: فرشتے | وَ: اور | الرُّوْحُ: روح | فِیْ: میں | ھَا: اس | بِ: ساتھ | اِذْنِ: اذن | رَبِّ: رب کے | ھِمْ: اپنے | مِنْ: سے | کُلِّ: ہر | اَمْرٍ: کام
اردو ترجمہ:
فرشتے اور روح اُس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں
English:
The angels along with the Spirit descend in it by the permission of their Lord with all kinds of decrees.
آیت نمبر 5
سَلٰمٌ هِىَ حَتّٰى مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ ۞
لفظی ترجمہ:
سَلٰمٌ: سلامتی | ھِیَ: وہ | حَتّٰی: تک | مَطْلَعِ: طلوع | الْفَجْرِ: صبح
اردو ترجمہ:
وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک
English:
All peace is that night until the rise of dawn. ؏
🌸 مختصر فضائل (Short Virtues)
حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جس نے لیلۃ القدر کی رات کو ایمان اور اخلاص کے ساتھ قیام کیا، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
(مزید تفصیلی فضائل پڑھنے کے لیے انشاءاللہ جلد ہی لنک شامل کیا جائے گا)
سورۃ القدر اردو تفسیر
اگر آپ اسان اردو زبان میں سورۃ القدر کی مکمل تفسیر پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ یہاں ملاحظہ فرمائیں
🌹 نصیحت (Advice)
شبِ قدر کی رات اللہ کی رحمت اور مغفرت کا خاص موقع ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم دعا، قرآن کی تلاوت اور نیک اعمال میں وقت گزاریں تاکہ یہ بابرکت لمحات ضائع نہ ہوں۔
🌸 پیغام (Message)
ہمارا مقصد امتِ مسلمہ کو قرآن کے ایک ہی پیغام پر جمع کرنا ہے۔ سورۃ القدر ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اللہ کا کلام ہی اصل ہدایت ہے، اور ہمیں اپنی زندگی کو اسی کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔
🤲 اختتامی دعا (Closing Dua)
اے اللہ! ہمیں شبِ قدر کی عظمت کو سمجھنے اور اس کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرما۔
ہمارے دلوں کو قرآن کی روشنی سے منور کر دے، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، اور ہمیں اپنی رحمت سے نواز دے۔ آمین۔
❓Surah Al-Qadr FAQs
سوال 1: سورۃ القدر کس بارے میں ہے؟
جواب: یہ سورت شبِ قدر کی عظمت اور اس رات میں قرآن کے نزول کے بارے میں ہے۔
سوال 2: شبِ قدر کی اہمیت کیا ہے؟
جواب: یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جس میں فرشتے اللہ کے حکم سے اترتے ہیں۔
سوال 3: سورۃ القدر پڑھنے کا فائدہ کیا ہے؟
جواب: اس کی تلاوت دل کو سکون دیتی ہے اور اللہ کے قریب کر دیتی ہے۔
سوال 4: کیا سورۃ القدر کے فضائل پر مزید تفصیلی مضمون دستیاب ہوگا؟
جواب: جی ہاں، ان شاء اللہ
جلد ہی الگ آرٹیکل لنک شامل کیا جائے گا۔