![]() |
Surah Al-Quraish |
سورۃ القریش کا تعارف
سورۃ القریش قرآن مجید کی 106ویں سورت ہے، جو مکی سورتوں میں سے ہے۔ اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے قریش پر اپنے عظیم احسانات کو یاد دلایا ہے کہ انہیں امن و سکون دیا گیا اور رزق کی فراوانی عطا فرمائی گئی۔ یہ سورت دراصل اللہ کی نعمتوں پر شکر گزاری اور صرف اللہ کی عبادت کرنے کی دعوت ہے۔
اس ایمان افروز ویڈیو میں قاری محمد ارسلان نیازی نے سورۃ القریش کی تلاوت نہایت خوبصورت اور دلنشین انداز میں کی ہے۔
🌹 سورۃ القریش کا پیغام
1. اللہ نے قریش کو عزت اور عظمت عطا کی۔
2. انہیں خانہ کعبہ کی خدمت کا شرف ملا۔
3. انہیں امن و سکون کی دولت عطا کی گئی۔
4. اللہ نے انہیں رزق کے لیے سہولتیں عطا کیں۔
لہٰذا، ان سب نعمتوں کا تقاضا یہ ہے کہ قریش صرف خانہ کعبہ کے رب کی عبادت کریں۔
سورۃ القریش نصیحت
سورۃ القریش کا پیغام صرف قریش کے لیے نہیں بلکہ آج کے ہر مسلمان کے لیے ہے۔ جو قوم اور فرد اللہ کا شکر ادا کرے گا، اسے رزق اور امن کی نعمت حاصل ہوگی۔ ہمیں بھی اپنی زندگی اللہ کی اطاعت اور شکر گزاری میں گزارنی چاہیے۔
اب آپ سورۃ القریش عربی انگریزی اور اردو متن بم اردو لفظی ترجمہ ملاحظہ فرمائیں
القرآن - سورۃ نمبر 106 قريش
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آیت نمبر 1
لِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍۙ ۞
لفظی ترجمہ:
لِ: واسطے | اِیْلٰفِ: مانوس کرنے | قُرَیْشٍ: قریش کو
اردو ترجمہ:
چونکہ قریش کے لوگ عادی ہیں۔
English:
Because of the familiarity of the Quraish,
آیت نمبر 2
اٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِۚ ۞
لفظی ترجمہ:
اٖلٰفِ: مانوس کرنا | ھِمْ: ان کا | رِحْلَۃَ: سفر سے | الشِّتَآءِ: سردی کے | وَ: اور | الصَّیْفِ: گرمی
اردو ترجمہ:
یعنی وہ سردی اور گرمی کے موسموں میں (یمن اور شام کے) سفر کرنے کے عادی ہیں۔
English:
that is, their familiarity with the trips of winter and summer,
آیت نمبر 3
فَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
فَ: تو | لْیَعْبُدُوْا: چاہئے وہ عبادت کریں | رَبَّ: رب کی | ھٰذَا: اس | الْبَیْتِ: گھرکے
اردو ترجمہ:
اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں۔
English:
they must worship the Lord of this House,
آیت نمبر 4
الَّذِىۡۤ اَطۡعَمَهُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۙ وَّاٰمَنَهُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ ۞
لفظی ترجمہ:
الَّذِیْۤ: جس نے | اَطْعَمَ: کھانادیا | ھُمْ: ان کو | مِّنْ: سے | جُوْعٍ: بھوک | وَّ: اور | اٰمَنَ: امن دیا | ھُمْ: ان کو | مِّنْ: سے | خَوْفٍ: خوف
اردو ترجمہ:
جس نے بھوک کی حالت میں انہیں کھانے کو دیا، اور بدامنی سے انہیں محفوظ رکھا۔
English:
who gave them food against hunger, and gave them security against fear. ؏
تلاوت سورۃ القریش
اب آپ نہایت ہی دل نشین اور خوبصورت آواز اور خوبصورت انداز میں سورۃ القریش کی تلاوت قاری محمد ارسلان نیازی کی پرسوز آواز میں ملاحظہ فرمائیں
📖 سورۃ القریش کی آسان اردو تفسیر یہاں پڑھیں:
🔗 https://www.measmomin.com/surah-al-quraish-asaan-urdu-tafseer.html
آپ یہاں سورۃ البلد کو عربی انگلش اور اردو میں پڑھ سکتے ہیں
https://www.measmomin.com/Surah-al-Balad-Quran.html
آپ سورۃ البلد کی آسان اردو میں تفسیر یہاں پڑھ سکتے ہیں
https://www.measmomin.com/Surah-al-balad-asaan-urdu-tafseer.html
آپ سورۃ الاعلیٰ کی آسان اردو میں تفسیر یہاں پڑھ سکتے ہیں
https://www.measmomin.com/surah-al-ala-asaan-urdu-tafseer-quran.html
آپ سورۃ التین کو عربی، انگلش اور اردو بمع اردو لفظی ترجمہ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.measmomin.com/surah-at-teen-arabic-engilsh-urdu.html
سورۃ التین کی آسان اردو میں تفسیر کو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.measmomin.com/surah-at-teen-asaan-urdu-tafseer.html
Surah Quraish with Urdu Translation, Surah Quraish Tilawat, Surah Quraish Tafseer in Urdu, Surah Quraish with English Translation, Benefits of Surah Quraish, Surah Quraish importance in Quran, Surah Quraish ka tarjuma, سورۃ قریش تلاوت, سورۃ قریش ترجمہ اور تفسیر, سورۃ قریش کے فضائل, سورۃ قریش اردو ترجمہ, سورۃ قریش کی اہمیت, سورۃ قریش کا سبق, Surah Quraish for Rizq and Barakah, Surah Quraish for protection, Surah Quraish ka faida, Tilawat e Surah Quraish, Quran Surah Quraish Recitation
#SurahQuraish #SurahQuraishTilawat #SurahQuraishWithUrduTranslation #SurahQuraishWithEnglishTranslation #SurahQuraishTafseer #SurahQuraishImportance #SurahQuraishBenefits #QuranTilawat #QuranRecitation #SurahQuraishTarjuma #SurahQuraishKaFazilat #SurahQuraishKaTafseer #SurahQuraishForRizq #SurahQuraishKaFaida #QuranWithUrduTranslation #QuranWithEnglishTranslation #IslamicVideos