سورۃ القارعہ عربی، انگریزی اور اردو متن بمع اردو لفظی ترجمہ

0


surah_al_qari'ah_arabic_english_urdu_text_meas_momin
Surah Al-Qari'ah


سورۃ القارعہ تعارف 


سورۃ القارعہ قرآن پاک کی 101ویں سورت ہے۔ اس میں قیامت کے دن کی ہولناکی، انسان کے اعمال کے ترازو اور انجام کی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے۔


یہاں آپ سورۃ القارعہ کا مکمل متن (عربی، اردو، انگلش) بمع اردو لفظی ترجمہ پڑھ سکتے ہیں



القرآن - سورۃ نمبر 101 القارعة


أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


آیت نمبر 1


اَلۡقَارِعَةُ ۞ 


لفظی ترجمہ:

اَلْقَارِعَۃُ: دہلا دینے والی


اردو ترجمہ:

(یاد کرو) وہ واقعہ جو دل دہلا کر رکھ دے گا۔

English:

 The Striking Event!


آیت نمبر 2


مَا الۡقَارِعَةُ‌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

مَا: کیا | الْقَارِعَۃُ: دہلانے والی


اردو ترجمہ:

کیا ہے وہ دل دہلانے والا واقعہ ؟

English:

 What is the Striking Event?


آیت نمبر 3


وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | مَاۤ: کیا | اَدْرٰىكَ: جاناتونے | مَا: کیا | الْقَارِعَۃُ: دہلانے والی


اردو ترجمہ:

اور تمہیں کیا معلوم وہ دل دہلانے والا واقعہ کیا ہے ؟

English:

 And what may let you know what the Striking Event is?


آیت نمبر 4


يَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ‏ ۞ 


لفظی ترجمہ:

یَوْمَ: اس دن | یَکُوْنُ: ہوںگے | النَّاسُ: انسان | کَ: جیسے | الْفَرَاشِ: پروانے | الْمَبْثُوْثِ: پھیلے ہوئے


اردو ترجمہ:

جس دن سارے لوگ پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح ہوجائیں گے۔

English:

 (It will happen) on a day when people will be like scattered moths,


آیت نمبر 5


وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | تَکُوْنُ: ہوںگے | الْجِبَالُ: پہاڑ | كَ: جیسٍے | الْعِھْنِ: اون | الْمَنْفُوْشِ: دھنی ہوئی


اردو ترجمہ:

اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔

English:

 and the mountains will be like carded wool.


آیت نمبر 6


فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَ: پھر | اَمَّا: وہ کہ | مَنْ: جو | ثَقُلَتْ: بھاری ہوئے | مَوَازِیْنُ: وزن | ہٗ: اس کے


اردو ترجمہ:

اب جس شخص کے پلڑے وزنی ہوں گے۔

English:

 Then, as for him whose scales (of good deeds) are heavy,


آیت نمبر 7


فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَ: تو | ھُـوَ: وہی | فِیْ: میں | عِیْشَۃٍ: عیش | رَّاضِیَۃٍ: مرضی کا


اردو ترجمہ:

تو وہ من پسند زندگی میں ہوگا۔

English:

 he will be in a happy life.


آیت نمبر 8


وَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | اَمَّا: پھر | مَنْ: جو | خَفَّتْ: ہلکے ہوئے | مَوَازِیْنُ: وزن | ہٗ: اس کے


اردو ترجمہ:

اور وہ جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے۔

English:

 But he whose scales are light,


آیت نمبر 9


فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ۞ 


لفظی ترجمہ:

فَ: تو | اُمُّ: ٹھکانہ | ہٗ: اس کا | ھَاوِیَـۃٌ: ہاویہ


اردو ترجمہ:

تو اس کا ٹھکانا ایک گہرا گڑھا ہوگا۔

English:

his abode will be Abyss.


آیت نمبر 10


وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡ ۞ 


لفظی ترجمہ:

وَ: اور | مَاۤ: کیا | اَدْرٰی: جانا | كَ: تونے | مَا: کیا | ھِیَہْ: وہ


اردو ترجمہ:

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ گہرا گڑھا کیا چیز ہے ؟

English:

 And what may let you know what that (Abyss) is?


آیت نمبر 11


نَارٌ حَامِيَةٌ  ۞ 


لفظی ترجمہ:

نَارٌ: آگ | حَامِیَۃٌ: دہکتی ہوئی


اردو ترجمہ:

ایک دہکتی ہوئی آگ

English:

 A blazing Fire!  ؏


اب قاری محمد ارسلان نیازی کی دلنشین آواز میں سورۃ القارہ ملاحظہ فرمائیں





FAQs Surah Al-Qari’ah

Q1: سورۃ القارعہ کا مرکزی موضوع کیا ہے؟
➡️ قیامت کا دن اور اعمال کا انجام۔

Q2: سورۃ القارعہ میں کتنی آیات ہیں؟
➡️ اس سورت میں 11 آیات ہیں۔

Q3: کیا سورۃ القارعہ کا پڑھنا آخرت کی یاد دہانی دلاتا ہے؟
➡️ جی ہاں، یہ سورت انسان کو آخرت کی فکر اور اعمال کی تیاری کی طرف متوجہ کرتی ہے۔

Q4: سورۃ القارعہ کس پارے میں ہے؟
➡️ یہ سورت 30ویں پارے میں موجود ہے۔


آسان اردو تفسیر سورۃ القارعہ

یہ سورت قیامت کی ہولناکی کو انتہائی مختصر لیکن پراثر انداز میں بیان کرتی ہے۔

"القارعہ" وہ عظیم حادثہ ہے جو انسان کے دل و دماغ کو ہلا ڈالے گا۔

اس دن انسان اپنے اعمال کے حساب سے جنت یا جہنم میں جائے گا۔

جن کے اعمال نیک ہوں گے وہ راحت کی زندگی پائیں گے اور جن کے اعمال کمزور ہوں گے وہ جہنم میں داخل ہوں گے۔


آپ سورۃ القارعہ مکمل آسان اردو تفسیر یہاں پڑھ سکتے ہیں


آپ سورۃ التکاثر کو عربی انگلش اور اردو بمع اردو لفظی ترجمہ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.measmomin.com/surah-at-takathur-arabic-english-text.html


آپ سورۃ التکاثر کی تفسیر کو آسان اردو میں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.measmomin.com/surah-at-takathur-asaan-urdu-tafseer.html


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)