![]() |
Surah At-Takathur |
سورۃ التکاثر ۔ تعارف
سورۃ التکاثر قرآن پاک کی 102ویں سورت ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا کی دوڑ، مال و اولاد کی ہوس اور نعمتوں کی جمع آوری میں مشغول رہنے سے خبردار کیا ہے اور آخرت و حساب کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک مکی سورت اور آیات کی تعداد 8 ہے
اب آپ سورۃ التکاثر کا انگریزی عربی اور اردو متن ملاحظہ فرمائیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 102 التكاثر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آیت نمبر 1
اَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ ۞
لفظی ترجمہ:
اَلْھٰی: غافل رکھا | کُمُ: تم کو | التَّکَاثُرُ: طلب کثرت نے
اردو ترجمہ:
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
English:
The craving for ever-greater worldly gains and to excel others in that regard keeps you occupied
آیت نمبر 2
حَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ ۞
لفظی ترجمہ:
حَتّٰی: یہاں تک | زُرْتُمُ: تم نے زیارت کی | الْمَقَابِرَ: قبروں کی
اردو ترجمہ:
یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو
English:
until you reach your graves.
آیت نمبر 3
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
کَلَّا: ہاں ہاں | سَوْفَ: عنقریب | تَعْلَمُوْنَ: تم جان لوگے
اردو ترجمہ:
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
English:
Nay, you will soon come to know;
آیت نمبر 4
ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ ۞
لفظی ترجمہ:
ثُمَّ: پھر | کَلَّا: ہاں ہاں | سَوْفَ: عنقریب | تَعْلَمُوْنَ: تم جان لوگے
اردو ترجمہ:
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
English:
nay, again, you shall soon come to know.
آیت نمبر 5
كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ ۞
لفظی ترجمہ:
کَلَّا: ہاں ہاں | لَوْ: اگر | تَعْلَمُوْنَ: تم جانتے | عِلْمَ: علم | الْیَقِیْنِ: یقین کا
اردو ترجمہ:
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
English:
Nay, would that you knew with certainty of knowledge (what your attitude will lead to, you would never have acted the way you do).
آیت نمبر 6
لَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
لَـتَـرَوُنَّ: ضروردیکھوگے | الْجَحِیْمَ: جہنم کو
اردو ترجمہ:
تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
You will surely end up seeing Hell;
آیت نمبر 7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
ثُمَّ: پھر | لَتَرَوُنَّ: تم ضروردیکھوگے | ھَا: اسے | عَیْنَ: آنکھ سے | الْیَقِیْنِ: یقین کی
اردو ترجمہ:
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے
English:
again, you shall most certainly end up seeing it with absolute certainty.
آیت نمبر 8
ثُمَّ لَـتُسۡئَـلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ ۞
لفظی ترجمہ:
ثُـمَّ: پھر | لَتُسْئَلُنَّ: ضرور تم سے پوچھا جائے گا | یَوْمَىِٕذٍ: اس دن | عَنِ: سے | النَّعِیْمِ: نعمتوں
اردو ترجمہ:
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی
English:
Then, on that Day, you will be called to account for all the bounties you enjoyed. ؏
اب آپ یہاں قاری محمد ارسلان نیازی کی دلکش اواز میں سورۃ التکاثر کو سماعت فرمائیں
آپ سورۃ التکاثر کی تفسیر کو آسان اردو میں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.measmomin.com/surah-at-takathur-asaan-urdu-tafseer.html