سورہ التین عربی انگلش اور اردو ٹیکسٹ بمع اردو لفظی ترجمہ
Author -
personAbdul Salam Niazi
ستمبر 01, 2025
0
share
Surah At-Teen
سورۃ التین کا تعارف
سورۃ التین قرآن کریم کی 95ویں سورت ہے۔ اس کا آغاز "وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ" سے ہوتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے تین عظیم نشانیوں کی قسم کھائی ہے۔ یہ سورت انسان کی تخلیق، عزت اور کامیابی کے راز کو بیان کرتی ہے کہ اصل عزت ایمان اور عمل صالح میں ہے۔
🎙️ ہماری تلاوت (Father & Son Recitation)
یہ نورانی تلاوت والد عبدالسلام نیازی اور بیٹے محمد ارسلان نیازی نے مل کر کی ہے۔ مقصد صرف یہ ہے کہ قرآن کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ گھروں تک پہنچایا جائے۔
📺 یہاں ویڈیو دیکھیں: 👇
کیا اپ بتا سکتے ہیں؟
الف۔ سورۃ التین کے مطابق انسان کو اللہ نے "بہترین صورت" میں پیدا کیا، آپ کے خیال میں آج کے دور میں انسان اپنی اصل عزت کو کیسے کھو رہا ہے؟
ب۔ آپ کے نزدیک ایمان اور عمل صالح میں سے کون سی چیز زیادہ مشکل ہے اور کیوں؟
ت۔ اگر اللہ نے انسان کو سب سے اعلیٰ مقام پر پیدا کیا ہے تو پھر ہم اپنی زندگی میں کن کاموں سے اپنی عزت گنواتے ہیں؟
اب آپ سورۃ التین عربی انگلش اور اردو میں ملاحظہ فرمائیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 95 التين
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آیت نمبر 1
وَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: قسم | التِّیْنِ: انجیر کی | وَ: اور | الزَّیْتُوْنِ: زیتون کی
اردو ترجمہ:
قسم ہے انجیر اور زیتون کی
English:
By the fig and the olive;
آیت نمبر 2
وَطُوۡرِ سِيۡنِيۡنَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | طُوْرِ: طور | سِیْنِیْنَ: سینا کی
اردو ترجمہ:
اور طور سینا کی
English:
and by the Mount Sinai,
آیت نمبر 3
وَهٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِيۡنِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | ھٰذَا: اس | الْبَلَدِ: شہرکی | الْاَمِیْنِ: امن والے
اِ لَّا: مگر | الَّذِیْنَ: جولوگ | اٰمَنُوْا: ایمان والے | وَ: اور | عَمِلُوا: کام کئے انہوں نے | الصّٰلِحٰتِ: اچھے | فَ: تو | لَ: واسطے | ھُمْ: انکے | اَجْرٌ: ثواب | غَیْرُ: نہ | مَمْنُوْنٍ: ختم ہونیوالا
اردو ترجمہ:
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
English:
except those who have faith and do righteous deeds. Theirs is a never ending reward.
آیت نمبر 7
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِالدِّيۡنِ ۞
لفظی ترجمہ:
فَ: تو | مَا: کیا | یُکَذِّبُ: جھٹلاتاہے | كَ: تجھے | بَعْدُ: بعد | بِ: کو | الدِّیْنِ: بدلہ
اردو ترجمہ:
پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟
English:
Who, then, can give the lie to you, (O Prophet), about the Reward and the Punishment?
آیت نمبر 8
اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ ۞
لفظی ترجمہ:
اَ: کیا | لَیْسَ: نہیں | اللّٰہُ: اللہ | بِ: کوئی | اَ حْکَمِ: بڑا حاکم | الْحٰکِمِیْنَ: حاکموں سے
اردو ترجمہ:
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
English:
Is not Allah the Greatest of all sovereigns? ؏
🌹 سورۃ التین کا پیغام
الف۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا فرمایا۔
ب۔ اصل کامیابی ایمان اور نیک اعمال میں ہے۔
ت۔ جو لوگ ہدایت سے منہ موڑتے ہیں وہ خسارے میں ہیں۔
🌐 ہمارا مشن
ہمارا مقصد بیعتِ دل (Bayat-e-Dil) کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک قرآن پر متحد کرنا ہے۔ جس پر فحال کام جاری ہے انشاءاللہ مزید خوشخبری ملے گی۔